لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ کے سابق استاد نامور عالم دین جامع مسجد عکس جمیل سمن آباد کے امام اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی کے والد مولانا قاری فضل الٰہی مرحوم کی قرآن اور دین کے لئے بے مثال خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 27 فروری بدھ بعد نماز عشا جامع مسجد عکس جمیل مین مارکیٹ سمن آباد لاہور میں مولانا مفتی محمد حسن کی زیر صدارت ایک تعزیتی پروگرام ہو گا جس سے مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، مولانا عبدالرئوف فاروقی، مولانا محمد امجد خان، شیخ الحدیث مولانا محب النبی، مولانا حافظ عبدالودود شاہد، مولانا سرفراز اعوان، مولانا مخدوم منظور احمد اور دیگر علما خطاب کریں گے۔