ڈان ڈونگ (نوائے وقت رپورٹ) شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر ٹرمپ سے متوقع ملاقات سے قبل چین کا دورہ کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بذریعہ ٹرین چین پہنچ گئے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ویت نام میں ملاقات متوقع ہے لیکن اس کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اگر ملاقات ہوئی تو دو طرفہ کشیدگی اور ایٹمی پروگرام پر بات ہو گی۔