بی جے پی انتخابات کیلئے کشمیر کارڈ استعمال کررہی ہے: فاروق عبداللہ

سرینگر(اے این این )نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی ملک میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کشمیر کارڈ کا استعمال کررہی ہے۔ ایک انٹرویومیں کہا مودی کسی بھی قیمت پر لوک سبھا انتخابات جیتنا چاہتی ہے،اوراس کیلئے وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کیلئے تمام حربے استعمال کر رہی ہے۔ یہ لوگ کئی معاملات پرہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔ جس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ یہ لوگ فرقہ وارانہ ہم آہنگی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ان حالات سے بھارت کے دانشمند شہری اور قیادت نمٹ لے گی ورنہ ملک کو زبردست خطرہ لاحق ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...