مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے: مشال ملک

سری نگر(آئی این پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے، بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میںکہا جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔، مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں بربریت کی انتہا کررکھی ہے، مظلوم کشمیروں کو شہید کیا جارہا ہے۔اہلیہ یاسین ملک نے کہا کہ بھارت کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...