سوڈانی صدر عمرالبشیر نے حکومت تحلیل کردی، نائب معزول، ایمرجنسی نافذ

خرطوم (نوائے وقت رپورٹ) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے حکومت تحلیل کرکے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی عرب میڈیا کے مطابق ریاستی حکومتیں بھی تحلیل کر دی گئیں اور ٹیکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دیدی گئی نائب صدر کو معزول کرے وزیر دفاع عوض بن عوف کو نائب صدر کا اضافی عہدہ سونپ دیا گیا صوبہ الجزیرہ کے گورنر محمد طاہر ایلا کو وزیراعظم مقرر کر دیا گیا حکمران جماعت نیشنل کانگریس کے صوبائی صدور سبکدوش ہو گئے نیشنل کانگریس کا سالانہ اجلاس اپریل تک مؤخر کر دیا گیا صدر عمر البشیر نے ملک میں ایک سال کیلئے ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن