پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہنگامہ خیز اجاس کل شروع ہوں گے

اسلام آباد(صباح نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہنگامہ خیز اجلاس کل( پیرکو) شروع ہونگے، پاک بھارت کشیدگی پر اظہارخیال ہوگا، سینیٹ میں بھی پلوامہ واقعے کے تناظر میں بھارتی دھمکیوں کیخلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے گی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوںکا احتساب کی یکطرفہ کارروائیوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، سینیٹ کا اجلاس تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے ہوگا۔ بھارتی دھمکیوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال پر دونوں طرف سے ارکان اظہار خیال کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بھارتی دھمکیوں کے خلاف قرارداد پہلے ہی منظور ہوچکی ہیدریں اثناء بھارتی دھمکیوں کیخلاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا اجلاس بھی کل 25 فروری کو طلب کرلیاگیا ہے، پاک بھارت کشیدگی کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ متوقع ہے، مشرقی سرحد کی صورتحال ، علاقائی خودمختاری اورقومی دفاع کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور دفاعی منصوبوں سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...