وزیراعظم عمران خان سے ممتازسیاستدان ملک ظفر کی ملاقات پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

Feb 24, 2019

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 218 سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاستدان ملک ظفر راں کی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ۔ ملاقات کے دوران ملک ظفر راں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،وزیر اعظم عمران خان نے ان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر انہیں مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نہ صرف عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنائے گا بلکہ عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا،وزیر اعظم نے ملک ظفر راں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ملک ظفر راں نے وزیر اعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیے جانے کی پالیسی نے پس مانندگی ، غربت اور محرویوں کو جنم دیا۔ جنوبی پنجاب کی عوام پاکستان تحریک انصاف کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھتی ہے جس نے ملکی سیاست پر دو جماعتی پارٹیوں کے تسلط کو ختم کرکے نئی سوچ دی۔

مزیدخبریں