پاکستان میں 15 برس کی نسبت رواں سال زیادہ سردی پڑی ہے: ڈائریکٹر فلڈ کنٹرول

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) سال 2019ء کے دوران پاکستان میں گزشتہ 15 سال کے مقابلہ میں سب سے زیادہ سردی پڑی ہے، عالمی درجہ حرارت کے اضافہ کے سبب رواں سال پاکستان میں زیادہ سیلابوں کا خدشہ ہے۔پاکستان فلڈ کنٹرول کے ڈائریکٹر احمد کمال کے مطابق دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آ رہی ہے جس کا سبب کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافہ ہے، رواں سال پاکستان میں سخت گرمی پڑے گی جس سے پہاڑوں پر سے بڑی مقدار میں برف پگھل سکتی ہے اور دریاؤں میں پانی میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں2019ء کے دوران سیلابوں کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہے۔ احمد کمال نے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کی بین الاقوامی کمیٹی سے رابطے میں ہیں، یہ کمیٹی قطبی گردابوں کے اثرات کا تعین کرنے کیلئے جائزہ لیتی ہے کہ ایک خاص وقت کے دوران ایک مرکز میں کتنی برف ریکارڈ کی گئی، فلڈ کنٹرول ڈائریکٹر کے مطابق دنیا بھر کے مما لک اتفاق کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جو کرہ ارض کے نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی درجہ حرارت کے اضافہ کے سبب رواں سال پاکستان میں زیادہ سیلابوں کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...