کوہالہ پن بجلی پراجیکٹ‘ وفاقی حکومت نے لیٹر آف سپورٹ میں توسیع کی منظوری دیدی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی حکومت نے 1124 میگاواٹ کے کوہالہ پن بجلی منصوبے کے مالیاتی امور مکمل کرنے کیلئے لیٹر آف سپورٹ میں ایک سال توسیع کی منظوری دیتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کے تمام معاملات کو فوری حل کرے کیونکہ یہ سی پیک کے تحت سب سے بڑا پن بجلی کا منصوبہ ہے جو نجی شعبے کے تعاون سے تعمیر ہو گا ۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا 122 واں اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چھوٹے چھوٹے پن بجلی کے منصوبوں کے لئے ایک یکساں معیار کی منظوری دی جو منصوبے صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی طرف سے پی پی آئی بی کو مزید کارروائی کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن کو پہلے سے دلچسپی کے خطوط جاری ہو چکے ہیں اور ان کو سہ فریقی لیٹر آف سپورٹ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا اور یہ 2015کی پاور پالیسی کے تحت ہیں۔ بورڈ نے این ٹی ڈی سی اور سی پی پی اے جی کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کرے کہ ان سے پیدا ہونے والی بجلی کی تقسیم اور ترسیل کا نظام وضع ہو اور سستی بجلی کا حصول ممکن ہو۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...