پشاور میں گولڈ ڈیلر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چھین لیا گیا

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کے معروف تجارتی مرکز صرافہ بازار میں دن دیہاڑے گولڈ ڈیلر سے کروڑوں روپے مالیت کاسونا چھین لیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے ہارون کی درخواسات پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ہارون نامی گولڈ ڈیلر تھانہ خان رازق شہید کے علاقے صرافہ بازار میں 3 کلو گرام سے زائد سونا ریفائن کرانے کیلئے مسجد محبت خان کے قریب واقع مارکیٹ آیا ہوا تھا وہسونا ریفائن کرانے کے بعد واپس جارہا تھا تو راستہ میں تین مسلح افراد نے اسے یرغمال بنا لیا اور سونا چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد متاثرہ شخص کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...