اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان،چین نے ویزا،امیگریشن،قونصلر امور سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس عزم کا اعادہ وزارت خارجہ میں منعقدہ پاک چین قونصلر مشاورت کے چھٹے مرحلے کے دوران کیا ۔ڈائریکٹر جنرل(چین)عائشہ علی نے پاکستانی وفد جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹونگ دیفا نے چینی وفد کی قیادت کی۔مشاورت انتہائی خوشگوار اور تعاون پر مبنی ماحول میں منعقد ہوئی۔فریقین نے قونصلر معاملات کے تمام پہلووں پر بحث کی اور ویزا،امیگریشن،قونصلر امور،قیدیوں کے معاملات اور گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔پاک چین قونصلر مشاورت کا ساتواں مرحل اگلے سال بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
پاکستان اور چین کا ویزا قونصلر امورامیگریشن سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ
Feb 24, 2019