ملک کے مختلف شہروں میں حج درخواستیں کل بروز پیرسے مقرر بنکوں کے ذریعے وصول کی جائیں گی اور یہ عمل 6 مارچ تک جاری رہے گا۔حج درخواست فارم کل سے مختلف بینکوں میں دستیاب ہوں گی اور درخواستیں مکمل کرنے کے بعد 6 مارچ تک مختلف بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کو کی جائے گی جس کے تحت خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان ہوگا۔حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔
حج درخواستوں کی وصولی کا آغازکل سے شروع ہوگا
Feb 24, 2019 | 13:14