سبی:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےتقریب سے خطاب کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ امن کےلیےسب کو مل کر کام کرنا پڑتا ہے۔سخت محنت سےصوبےکی ترقی کی سمت متعین کردی ہے۔ترقی کےعمل سےبلوچستان کےعوام کوبھرپوراستفادہ کرناچاہیے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ترقی کےلیے پرامن ماحول فراہم کرناپڑتا ہے،جام کمال نے کہا کہ عوامی مسائل کےحل اورسہولیات کےلیےاقدامات کررہےہیں۔لوگوں کوان کےعلاقوں میں سہولیات دینےکی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ امن کے قیام پر ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے۔سی پیک کےتحت بہت سےپروجیکٹ کوصوبےکےلیےمعنی خیزبناناہے۔
امن کے قیام پراپنی فورسز پر فخر ،سخت محنت سےصوبےکی ترقی کی سمت متعین کردی ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان
Feb 24, 2019 | 13:36