آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا ہے کہ اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں ، پاک فوج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے، اپنا فرض نبھانے کیلئے تیاررہنے والی فوج کی قیادت پرفخر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس امر کا اظہار سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری کے دورے کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ بائونڈری کا دورہ کیا اور جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کوسراہتے ہوئے کہاکہ اپنا فرض نبھانے کیلئے ہمیشہ تیاررہنے والی فوج کی قیادت کرنے پر فخرہے۔
اپنی دھرتی کے دفاع سے بڑھ کر کوئی چیز مقدس نہیں, اپنا فرض نبھانے کیلئے تیاررہنے والی فوج کی قیادت پرفخر ہے: جنرل قمر جاویدباجوہ
Feb 24, 2019 | 19:53