وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو امن کو موقع دینا چاہیے،پلوامہ کے حوالے سے بھارت قابل عمل شواہد دے تو فوری کارروائی کریں گے، افسوس کہ اب امن بھارت میں الیکشن تک ایک خواب بن کررہ گیا۔وزیر اعظم عمران خان پلوامہ واقعہ پر اپنے بیان پر قائم ہیں۔ اتوار کو انھوں نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ پلوامہ حملے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں،بھارت ٹھوس شواہددے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے نریندر مودی سے کرکٹ ورلڈ کپ کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ان کی 2015 میں نریندر مودی سے نئی دلی میں ملاقات ہوئی جس میں اتفاق ہوا تھاکہ غربت کاخاتمہ ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔ ملاقات میں یہ بھی طے ہوا تھا کہ خطے میں امن کوسبوتاژنہیں ہونے دیں گے،بد قسمتی سے پلوامہ حملے سے پہلے ہی یہ کوششیں ناکام ہوگئیں، افسوس کہ اب امن بھارت میں الیکشن تک ایک خواب بن کررہ گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے امن عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے، بھارتی وزیر اعظم کو امن کو موقع دینا چاہیے۔خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں نئی حکومت بننے پر انہوں نے پروٹوکول کے تحت عمران خان کو فون کر کے مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ ہم بہت لڑ چکے، آ مل کر غریبی کے خلاف لڑیں۔ عمران خان نے جواب میں کہا کہ مودی جی میں پٹھان کا بچہ ہوں، کبھی جھوٹ نہیں بولتا، آج ان کے لفظوں کو کسوٹی پر تولنے کا وقت ہے۔
بھارتی وزیر اعظم مودی کو امن کو موقع دینا چاہیے،پلوامہ کے حوالے سے بھارت قابل عمل شواہد دے تو فوری کارروائی کریں گے:وزیر اعظم عمران خان
Feb 24, 2019 | 20:14