رحیم یار خان(صباح نیوز) رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتا ل کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 3سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، ورثا نے شیخ زید ہسپتال کے باہر احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتا ل میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے3 سالہ بچہ اپنی جان سے گیا۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ بچے کو آنکھ کے آپریشن کے لئے تھیٹر منتقل کیا گیا تھا، بے ہوشی کا انجکشن لگانے کے بعد بچہ دم توڑ گیا۔ ورثا نے شیخ زید ہسپتا ل کے باہر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔