شوہر 8 بچوں کی ماں کو بھینسوں کے ساتھ باندھ کر ایک ماہ تشدد کرتا رہا

Feb 24, 2020

شیخوپورہ ، بھکھی (سلطان حمید راہی/ سیف الرحمن سیفی سے، نامہ نگار) قصبہ کھاریانوالہ میں شقی القلب شوہر نے آٹھ بچوں کی ماں کو بھینسوں والے کمرہ میں زنجیروں سے باندھ دیا، ایک ماہ تشدد کا نشانہ بناتا رہا بتایا گیا ہے، قصبہ کھاریانوالہ کے محلہ حمید ٹھیکیدار والے کے رہائشی ریاست کو اپنی پچاس سالہ بیوی 8 بچوں کی ماں نوراں بی بی کے کردار پر شک تھا ظالم شوہر زنجیروں سے جکڑ کر اپنی بیوی کو صرف ایک وقت کی روٹی دیتا، شور کرنے پر نشہ آور اشیاء اور ادویات دے دیتا۔ ایک ماہ قبل ریاست نے نوراںبی بی کو قید کیا اور اپنے بچوں کو دھمکی دی کسی کو بتایا تو انکی والدہ کو قتل کردے گا۔ اچانک شور سن کر محلہ دارورں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کو ظالم شوہر کے چنگل سے آزاد کروایا۔

مزیدخبریں