لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں گرلز ہاسٹل سے32سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔ پرائیوٹ گرلز ہاسٹل میں مقیم 32سالہ حرا گزشتہ روز پراسرار طور پر اپنے کمرے میں بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن ابو بکر بلاک کی رہائشی32 سالہ حرا نے پانچ سال قبل شہزاد نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی، تاہم کچھ عرصہ بعدان میں علیحدگی ہو گئی۔ان کا 4 سال کا بیٹا ہے، جو اپنے باپ کے پاس رہتا ہے۔ متوفیہ حراگزشتہ 3 سال سے ہاسٹل میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم پورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
نواب ٹائون: مطلقہ خاتون گرلز ہاسٹل میں پراسرار طور پر ہلاک
Feb 24, 2020