اللہ کے نزدیک پسندیدگی کا معیار مالی وسائل نہیں،پروفیسررفیق اختر

گو جر خان(نامہ نگار )ہمارا مستقبل محفوظ ہے اگر ہم اللہ اور اس کے رسول ؐ کے راستے پر چلے یہ تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی اسلام کو کبھی زوال نہیں آیا،زوال مسلمانوں کو آیا اور ان میں انکی اپنی غلطیاں شامل تھیں جب خدا ہماری ترجیح اول نہیں ہوگا تو ایسے زوال مقدر بنیں گے، ہمارا مستقبل محفوظ ہے ،معیشت کی مضبوطی کسی بھی قوم کے شاندار مستقبل کی ضمانت نہیں ان خیا لات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر اور رو حانی شخصیت پروفیسر احمد رفیق اختر نے گو جر خان میں سالانہ تعلیمی سیشن سے؛امت مسلمہ آ غاز،عروج اور احیا؛کے مو ضوع پر لیکچر دیتے ہو ئے کیا،جس میں دنیا اور ملک بھر سے 9ہزار سے زائد افراد نے شر کت کی۔ سیشن میں ڈاکٹر شعیب سڈل۔ذوالفقار چیمہ، سابق آئی جی عارف نوازاور امجد سلیمی سمیت اعلی افسران،بیو رو کریٹس اورہزاروں علم کے متلاشیوں نے شر کت کی،سیشن نماز مغرب تک جا ری رہا، پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک پسندیدگی کا معیار مالی وسائل نہیں ہیں اور دنیا میں کا میابی کا معیا ر بھی یہ کبھی نہیں رہا، عربوں میں صدیوں سے مضبوط سلطنت کا خاتمہ لباس میں پیوند لگے اصحا ب نے کیا اور دنیا میں اسلام کا بول با لا ہوا، انہوں نے کہا کہ ہمارے پیا رے پیغمبر نے دین کے شروع میں کہا کہ پڑوسیوں سے اچھے تعلقات رکھو یہی باتیں اہل کفر بھی اب کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئن سٹائن نے کہا تھا کہ ہمیں مسلمانوں کی طرف سے1350 سال سے کو ئی خیر کی خبر نہیں آئی اور ہم اب اہل مغرب کو کوستے ہیں کہ وہ ہما رے با رے میں اچھی را ئے نہیں رکھتے ہیں مگر خدا کا قران پا ک میں اللہ تعالی فر ماتا ہے کہ میں کسی قوم کو اس وقت تک ہلاک نہیں کر تا جب تک وہ معیشت میں بر تری کا دعوی نہیں کر تی،مغرب اپنی یو نیورسٹیز میں معیشت میں بہتری کے اسباب ڈھونڈھ رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن