رائیونڈ: مسجد کے حجرے میں گیس لیکج سے دھماکہ‘ 3 بچوں سمیت 9 زخمی

رائیونڈ (نامہ نگار) مسجد اہلحدیث یوسف برکت بائی پاس سندر روڈ میں سوئی گیس اخراج سے گیس دھماکہ ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں تین بچوں سمیت نو افراد جھلس گئے۔ 12سالہ زخمی جاوید کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مسجد کے حجرے میں ہونے والا دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔ تفصیلات کی مطابق رائیونڈ بائی پاس کے عقب میں اہلحدیث یوسف برکت مسجد میں سوئی گیس کنکشن کی وائرنگ سے گیس کے اخراج سے کمرے میں گیس بھر چکی تھی۔ مسجد کے طالب علموں نے صبح کا ناشتہ بنانے کے لئے جب دیا سلائی جلائی تو زور دار دھماکے سے آگ پھیل گئی۔

ای پیپر دی نیشن