نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی عوام کے متنازعہ شہریت بل کیخلاف احتجاج کے باعث مودی حکومت نے نئی دہلی میں فوج طلب کر لی۔ نئی دلی میں شاہین باغ کے بعد چاند باغ، موج پور، علی گڑھ میں بھی مرد و خواتین نے دھرنا دیدیا۔ چاند باغ، موج پور میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ دہلی میٹرو سٹیشن بند کر دیا گیا۔