عمران نے سیاست میں بڑے بڑے بت بے نقاب کئے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرسبز بنانے کا پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا خود افتتاح کیا اور ہماری حکومت کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ وہمیانوالی کے علاقے کندیاں میں 2020 ء کی شجر کاری مہم کے تحت کندیاں جنگلات کی بحالی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے سرائیکی زبان میں تقریر کی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ 26 ارب روپے کی لاگت سے چار برس کے دوران 50 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہماری منزل ہے۔ صاف ستھرا ماحول نہ صرف ہماری بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پنجاب میں 10 کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کندیاں کا جنگل تقریبا 20 ہزار ایکڑ پر مشتمل تھا- ساڑھے پانچ ہزار ایکڑ پر پہلے ہی جنگلات موجود ہیں۔ چار سال میں پانچ ہزار ایکڑ پر تقریبا40لاکھ درخت لگائے جائیں گے اورکندیاں جنگل کی بحالی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا عمل بہتر ہو گااوراس اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے اور جنگلی حیات کو تحفظ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے24 ارب روپے سے میونسپل سروسز پروگرام شروع کر دیا ہے اوراس پروگرام کے تحت منتخب نمائندوں کے ذریعے ان کے علاقوں میں کام شروع کر دیئے گئے ہیں۔ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کو سرسبز بنائیں گے۔ علاوہ ازیں، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں کرپشن کے بڑے بڑے بت بے نقاب کئے ہیں۔ سابق ادوار میںکرپشن کے وائرس نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا۔ اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔ پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، تحریک انصاف عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی اورحکومت اپنی مدت پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حسرتیں نہ پہلے پوری ہوئیں ، نہ آئندہ ہوں گی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ عوام کیلئے امید کی کرن ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج 24 فروری کو گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 600 بستروں پر مشتمل یہ ہسپتال 7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...