امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف پاکستانی اقدامات قابل تعریف ہیں،پاکستانی اقدامات سے تنا ﺅمیں کمی آئے گی، جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ حاصل ہوگا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔دورہ بھارت میں خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ پاکستان کے ساتھ امریکا کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی اقدامات سے تنا ﺅمیں کمی آئے گی اور جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ حاصل ہوگا۔