چین اور ڈبلیوایچ او کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم کا دورہ ہوبے

Feb 24, 2020 | 19:44

ویب ڈیسک

چین اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوا یچ او )کے ماہرین پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے جامع تحقیقات کیلئے کووڈ-19 وبائی مرض سے متاثرہ صوبہ ہوبے کا دورہ کیا ہے۔قومی صحت کمیشن (این ایچ سی )نے کہا ہے کہ ماہرین نے تھونگ جی ہسپتال اور ایک ایسے عارضی ہسپتال کا دورہ کیا ، جو کہ ووہان سپورٹس سنٹر کو تبدیل کرکے بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے صوبائی مرکز برائے امراض کنٹرول کا بھی دورہ کیا جہاں وبائی مرض پر قابو پانے اور اس کی روک تھام سمیت علاج بارے معلومات حاصل کیں ۔انہوں نے ہوبے کے حکام اور ماہرین سے بھی بات چیت کی اور این ایچ سی کے ڈائریکٹر ما شیا وے کو اپنے نتائج اور تجاویز کے بارے میں بریفنگ دی ۔

مزیدخبریں