چین میں نوول کرونا وائرس کے 409نئے مصدقہ مریضوں اور150نئی اموات کی تصدیق ہوئی ہے .چینی صحت حکام نے پیر کے روز کہا ہے کہ چینی مین لینڈ میں صوبائی سطح کے 31علاقوں سے اتوار کو اِن مصدقہ مریضوں اور نئی اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔قومی صحت کمیشن کے مطابق مرنے والوں میں سے 149 کا تعلق صوبہ ہوبے جبکہ ایک کا تعلق صوبہ ہائی نان سے ہے۔کمیشن نے کہا کہ اتوار کو مزید 620مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔اسی طرح اتوار کو ہی 1ہزار846افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید بیمارمریضوں کی تعداد میں 1ہزار53کمی آئی ہے اوراس طرح یہ تعداد 9ہزار915ہوگئی ہے ۔چینی مین لینڈ میں اتوار کے اختتام تک مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 77ہزار 150تک پہنچ گئی اور 2ہزار 592افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے ہیں۔کمیشن نے مزید بتایا کہ 3ہزار 434افراد میں اب بھی اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے ۔مجموعی طور پر 24ہزار734افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا۔کمیشن نے کہا ہے کہ 6لاکھ 35 ہزار531میں قریبی رابطے کے شواہد ملے ہیں ،جن میں سے 16ہزار 758 کو اتوار کے روز طبی معائنے کے بعد فا رغ کیا گیا جبکہ 97ہزار 481 اب بھی طبی زیر نگرانی ہیں۔اتوار کے اختتام تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ سے 74مصدقہ کیسز بشمول 2اموات کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جبکہ مکاو خصوصی انتظامی علاقہ سے 10مصدقہ مریضوں اور تائیوان سے 28کیسز بشمول 1موت کی اطلاع موصول ہوئی۔ہانگ کانگ میں 12 ، مکاو میں 6 اور تائیوان میں 5 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ۔
چین: کرونا وائرس کے 409نئے مریضوں میں اضافہ اور 150 افراد مزید ہلاک
Feb 24, 2020 | 19:52