نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کسانوں کا متنازعہ قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ کاشتکاروں نے جگہ جگہ پنچایتیں منعقد کیں۔ راجستھان کے جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بھارتی کسانوں کا کالے قوانین کے خلاف احتجاج جاری۔ کسان رہنما راکش ٹیکیٹ نے کہا کہ اپنے اپنے گائوں کی مٹی دہلی ساتھ لیکر آنا۔ لڑائی لمبی چلے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی پولیس ان پر لاٹھیاں چلاتی رہی۔ مظاہرین انہیں کھانا کھلاتے رہے۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ اگر کالے قوانین کو واپس نہ کروایا تو پورے بھارت میں زراعت ختم ہو جائے گی۔ احتجاج میں مسلم کسانوں نے بھی شرکت کی۔