گجرات دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا رسوار ماں بیٹے سمیت 3 افراد قتل 

Feb 24, 2021

گجرات+ سرگودھا (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) دیرینہ دشمنی کی بنا پر کار پرکار پر فائرنگ کر کے ماں بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل ایک کو شدید زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں پیش آیا۔ مقتولین پروین بی بی اپنے بیٹے اختر گجر اور رشتہ دار محمد اسحاق کے ہمراہ قتل کیس کی تاریخ پیشی کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔ گاؤں منڈیر کے قریب کار سوار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار چار افراد پروین بی بی، محمد اختر، محمد اسحاق موقع پر جاں بحق جبکہ محمد اعظم زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئے۔ مقتولہ کے شوہر اللہ داد نے پروین بی بی سے دوسری شادی کر رکھی تھی اور چند ماہ قبل اللہ داد کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے قتل میں مقتولہ ملزمہ تھی اور ضمانت پر رہا تھی۔ سرگودھا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں