لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر مال ملک محمد انورنے کہا ہے کہ ای- آبیانہ کا جدید نظام شعبہ ریونیو کے نظام میں گڈگورننس کو یقینی بنائے گا۔اس نظام سے 84لاکھ سے زائد کسان مستفید ہونگے اور ڈیجیٹائزیشن سے زرعی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی ۔ یہ بات اْنہوں نے کسانوں کے ایک 6 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اْنہوں نے وفد کوبتایا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں خانیوال کینال ، لیہ کینال ،شیخوپورہ کینال اور قصور کینال ڈویژنزمیں ای۔آبیانہ نظام کا اجراء کیا جارہا ہے۔ای۔آبیانہ نظام میں کسانوں کو گھرکی دہلیز پربل موصول ہوگا اور ایس ایم ایس الرٹ کے ذریعہ کسانوں کو آبیانہ سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔