نوجوان نسل میںمنشیات کے نقصانات سے متعلق آگاہی ناگزیر، اعجازشاہ 

Feb 24, 2021

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں آنیوالی نسلوں کیلئے منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کو یقینی بناناہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے  منگل کو ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف روالپنڈی اور بحالی مرکز کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  بحالی مرکز کے دورے کے دوران  انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگاہی بے حد ضروری ہے۔انہوں نے ادارے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے زیر علاج افراد فوری طور پر بہتری کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے اور بحالی کے ادارے قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں