لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے حکومتی مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں بلکہ قومی مفادات کو تر جیح دینی چاہیے۔ عوام حکومت اور جمہوریت سمیت تمام اداروں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں اور انشاء اللہ پاکستان میں جمہوریت اور پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے مضبوط ہوں گے اور اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے۔ ملک میں کوئی مڈٹر م یا شارٹ ٹرم انتخابات نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن کو لانگ مارچ کر نے کی بجائے الیکشن کا انتظار کر نا چاہیے۔ وہ گورنر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا ہارس ٹریڈنگ بھی بدترین کر پشن ہے جس کو ختم کر کے جمہوریت کو کر پشن سے پاک کیا جاسکتا ہے۔