رحیم یارخان(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت سے سٹوڈنٹس رائٹس موومنٹ کے رہنما سید معیز عاقل چوہدری اظہار علی اور اسد ڈھلوں نے لاہور میں ملاقات کی اور خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان میں ٹرانسپورٹ کے دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ چوہدری اظہارعلی صوبائی وزیرخزانہ کوخواجہ فرید یونیورسٹی میں طلباء کے مسائل جیسا کہ فیسوں کے مسائل سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر خزانہ نے یونیورسٹی کے تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔