سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو ہرا کر  انڈر 16ون ڈے کرکٹ کپ جیت لیا 

Feb 24, 2021

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر انڈر16 ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ ناردرن کی انڈر16ٹیم 183رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔  سنٹرل پنجاب نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔  ابتسام رحما ن کومین آف دی میچ اورسیریز کا بہترین بائولر قرار دیا گیا ۔عبید شاہد کو ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا ۔

مزیدخبریں