لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیزکے زیر اہتمام ’نہتے کشمیریوں پر بھارتی ریاستی دہشت گردی ‘‘ عالمی برادری اور میڈیا ‘ کے موضو ع پر آجصبح 11بجے الرازی ہال میں قومی سیمینار کا انعقاد کیا جائیگا جس میں صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود احمد خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیازاحمداخترودیگراظہار خیال کریں گے۔