فخر امام سے قطر ی سفیر  سعود عبدالرحمن الثانی کی ملاقات 

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق سید فخر امام سے پاکستان میں قطر کے سفیر سعود عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماں کی بیگمات بھی موجود تھیں۔ملاقات میں پاک ۔قطر تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری سفیر کی اہلیہ اور قطر فانڈیشن کی رہنما کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دنیا کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے معیاری تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہے۔قطری سفیر کی اہلیہ نے قطری حکومت کی جانب سے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ انہوں نے قومی زبان کی اہمیت اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔  اس موقع پر قطر کے سفیر سعود عبدالرحمن الثانی نے بتایا کہ ان کا ملک مستقبل میں کراچی اور گوادر بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔وفاقی وزیر سید فخر امام اور قطری سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قطر اور پاکستان کے درمیان زرعی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن