اسلام آبادہائیکورٹ توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار پیمرا ملازم کی ضمانت منظور 

Feb 24, 2021

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)انسداد دہشت گری عدالت نے اسلام آبادہائیکورٹ چیف جسٹس بلاک اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار پیمرا ملازم خالد محمود کی ضمانت منظور کرلی۔گزشتہ روز روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے تاحال ڈسچارج رپورٹ جمع نہ کرائی جاسکی۔ تفتیشی افسر نے کہاکہ ہائی پروفائل کیس ہے رپورٹ کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔عدالت نے ڈسچارج رپورٹ میں تاخیر کے باعث خالد محمود کی ضمانت  2لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض منظور کرنے کا حکم سنادیا۔

مزیدخبریں