بار کونسل کا وکلاء کیخلاف انضباطی کارروائیاں واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے چیمبرز گرانے سے متعلق اپنے اجلاس میں وکلا کے خلاف درج ایف آئی آرز ، وکلا کیخلاف جاری کردہ توہین عدالت کے نوٹسز و وکلا کیخلاف جاری  انضباطی کارروائیاں واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وکلا سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 فروری کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں مارچ کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے وکلا  نمائندہ اجلاس بلایا جائے گا۔پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف ایٹ کچہری میں چیمبر گرانے کے واقعے کے بعد ولا کا ہائی کورٹ کے ججز کے ساتھ روا رکھے جانے والے عمل کی پاکستان بار کونسل مذمت کرتی ہے ۔ واقع میں ملوث ولا کے خلاف کاروائی کا اختیار بھی پاکستان بار کونسل کے پاس ہے۔ ولا برادری سمجھتی ہے بینچ اور بار مل بیٹھ کر یہ معاملہ حل کر سکتے ہیں ، اسی بنیاد پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے وفد کی صورت میں ملاقات کا وقت بھی مانگا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...