راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کیمسٹ برادری نے ہمیشہ محکمہ ہیلتھ سے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی مفاد عامہ اور عوام کو معیاری اور بہتر ادویات کی فراہمی کیلئے تعاون کیا جائیگا کیمسٹ برادری ادویات کی خریداری کے وقت فارم 7 کی کاپی کے حصول کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین زاہد بختاوری نے ڈرگ کنٹرولر رائو حمید اور چوہدری عمران رشید کے ہمراہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں محکمہ ہیلتھ سے ڈرگ انسپکٹرز کائیوان حیدر اور احمد خٹک شریک تھے جبکہ بوہڑ بازار سے شیخ عبدالجبار ثاقب اختر بٹ اور چوہدری رفیق گجر صہیب پاشا کینٹ سے ملک اسماعیل شوکت نیازی محمد عابد خان محمد شیخ ساجد طارق سلطان ڈاکٹر عبدلقیوم شریک تھے ڈرگ کنٹرولر راولپنڈی نے کہا کہ فارم 7 والی ادویات کی خریداری کرتے وقت دوائی پر اسکا رجسٹریشن نمبر اور مینو فیکچرر یا ڈسٹری بیوٹرز سے فارم کی کاپی کے حصول کو لازمی بنائیں اور فارم 6 کی حامل ادویات کی خرید و فروخت نہ کریں ۔
ادویات خریدتے وقت فارم 7 کی کاپی کا حصول یقینی بنائیں،زاہد بختاوری
Feb 24, 2021