کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خانیوال کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

خانیوال (خبرنگار) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خانیوال کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے کیمسٹ نے شرکت کی ورکشاپ کا انعقاد فارم 7کے حوالے سے کیا گیا فارم 7کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے میاں محمدطاہر، محمد کامران شیخ ، شاہد محمود ، فیصل ندیم ، نعیم احمد ، ملک وقار اور دیگر مقررین نے کہا کہ ادویات کی خریداری سے لے کر فروخت تک کے بزنس میں کسی بھی غفلت کی گنجائش نہیں ہے درپیش مسائل کا واحد حل فارم 7پر عمل کو یقینی بنایا جائے میڈیکل سٹورز اور فارمیسی قانون قاعدے کی پابندی کرتے ہوے صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور فارم 7میں رجسٹرڈ ادویات کے علاوہ کسی قسم کی بھی ادویات نہ رکھی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن