کوٹ مٹھن (نامہ نگار) ضمنی الیکشن میں عوام نے تبدیلی کے جھوٹے دعویدار حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی تاریخی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے اور مسلم لیگ ن کی شاندار مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن راجن پور کے ضلعی سینئر نائب صدر سردار عظمت اللہ خان دریشک نے کیا۔ بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی بیروزگاری نے غریبوں مزدوروں کو فاقہ کشی اور خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔
ضمنی انتخابات میں عوام نے ’’تبدیلی‘‘ کے جھوٹے دعوے داروں کو مسترد کر دیا : عظمت اﷲ خان دریشک
Feb 24, 2021