پنجاب حکومت پولیس سروس ڈلیوری سسٹم میں بہتری کیلئے  کوشاں ہے

لودھراں (خبر نگار+نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ  پنجاب حکومت پولیس سروس ڈلیوری سسٹم میں بہتری کیلئے کوشاں ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویژن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس لودھراں میں کرائم میٹنگ کی صدارت ،تھانہ جلہ آرائیں اور تھانہ سٹی لودھراں کا معائنہ پولیس لائن میں نرسری کا جائزہ لیتے، پودا لگاتے،شہید ایلیٹ جوان کی والدہ کے ہمراہ عرفان بخاری شہید ڈسپنسری کا افتتاح اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی پی او ، ایس پی انویسٹی گیشن مصطفی،ضلع 
لودھراں کی پولیس کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ ملتان رینج آفس سے اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی ، ڈی ایس پی سکیورٹی سعدیہ سعید،پی ایس عبدالقادر ، ریڈر محمد نعیم،انچارج سکیورٹی رفاقت علی بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن