اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی گئی۔ دوران آپریشن دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہو گیا۔ دہشتگرد حسن عرف سجنا این جی او کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ اس کا تعلق کالعدم تنظیم کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پرامن شہریوں پر حملوں‘ بارودی سرنگ دھماکوں‘ اغوا برائے تاوان‘ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ حسن عرف سجنا دہشتگردوں کو بھرتی کرتا تھا۔ دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
شمالی وزیرستان: آپریشن‘ 4 خواتین کے قتل میں ملوث دہشتگرد حسن عرف سجنا ہلاک
Feb 24, 2021