اسلام آباد ( وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ کہ وزیر اعظم عمران خان الیکشن سے پہلے کہتے تھے ہمیں سو دن دے دیں ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے، اب اقتدار میں آئے تین سال ہو گئے ہیں مگر ملک اور قوم کی حا لت پہلے سے بھی ابتر ہو چکی ہے ، مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے غریب کا چولہا بجھ گیا ہے اور عام آدمی کے گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ، انھوں نے کہا آٹا ، چینی چوروں کو کابینہ میں بیٹھا کر کر پشن کے خا تمے کا اعلان چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی میں ضلعی نظم کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔