مودی سرکاری انتقام میں اندھی: آسیہ اندرابی پر بغاوت‘ دہشت گردی کی جھوٹی فرد جرم عائد

Feb 24, 2021

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی جیلوں میں قید حریت رہنمائوں کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے‘ تین سال سے جیل میں قید کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی پربھارتی عدالت نے جھوٹی فرد جرم عائد کر دی۔ آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں پر بغاوت اور دہشت گردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت نے آسیہ اندرابی‘ صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین پر مبینہ طور پر بھارت کے خلاف جنگ کرنے اور ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں کی سازش کرنے کے الزام لگائے گئے ہیں۔ بھارت نے انہیں 2018ء میں گرفتار کیا تھا۔ بھارتی جیل میں قید ہیں۔

مزیدخبریں