کرکٹ اعدادوشمار کے ماہر سہیل خان کو ہیرو ایوارڈ، پی سی بی کا قابل ستائش  قدم 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کرکٹ اعدادوشمار کے ماہر سہیل خان کو ہیرو ایوارڈ کا دیا جانا پی سی بی کا قابل ستائش  قدم ہے۔  اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے موقع پر پیدائشی طور پر بصیرت سے محروم تاہم  ذہنی صلاحیتوں سے مالا مال دل کی پر نور آنکھوں سے دیکھنے کی مہارت رکھنے والے کرکٹ کے اعدادو شمار کے ماہر سجاس کے ممبر سہیل خان کو دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس ایونٹ کے پلیٹ فارم سے "ہمارے ہیرو" ایوارڈ سے نواز نے اور سہیل خان کی خدمات کا اعتراف کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سجاس کی مجلس عاملہ نے پی ایس ایل سیزن سکس کے اختتام کے بعد سہیل خان کے اعزاز میں شایان شان تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا جائے گا۔ سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے اس اقدام سے سہیل خان اسپیشل افراد بشمول بصیرت سے محروم لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل کی  حیثیت سامنے آئے ہیں۔ سیکریٹری سجاس اصغر عظیم کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ جسمانی محرومی کے باوجود اگر انسان محنت اور لگن کے ساتھ اپنے شعبے پر توجہ دے تو کامیابی اس کے قدم ضرور چومتی ہے، سہیل خان پورے پاکستان کی طرح سجاس کے بھی ہیرو ہیں گزشتہ سال سجاس ایوارڈ کے موقع پر شرکاء  نے سہیل خان سے جس والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا  ہے ۔

ای پیپر دی نیشن