ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی و ز یر مذ ہبی امورسردارمحمدیوسف گجرنے واہ کینٹ میں ٹیکنیکل آفیسرچوہدری محبوب الہی گجرکی رہائش گاہ پر،ان سے ملاقات کی،اورانکے اہل خانہ سمیت تما م بچوںکی خیریت دریافت کی،اس موقع پرمسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماء چوہدری اظہرمحمودگدوال بھی موجود تھے، سردا ریوسف نے چوہدری محبوب کے گھرایک ماہ قبل ہونے والی مسلح ڈکیتی کی واردات کاابھی تک سراغ نہ ملنے پرگہری تشویش کااظہارکیا،انہوںنے کہاکہ ریاست مد ینہ کی بات کرنیوالے ملک میںبسنے والے لوگوںکی جان وما ل کاتحفظ کرنے میںبری طرح ناکام ہیں،جبکہ مہنگا ئی اوربیروزگاری پاکستان کی سیاسی تاریخ کے تمام ادوارحکومت پربازی لے چکی ہے،انہوںنے کہاکہ پوری قوم کوموجودہ حکمرانوںسے نجات کیلئے سنجیدہ طرزعمل اپناناہوگا،کیونکہ موجودہ حکمرانوںکی غلط پالیسیوںکے نتیجہ میںملک کی اقتصادی صورتحال مزیدبگڑتی جارہی ہے۔