انتخابی فہرستوں کی نظرثانی ، اندراج و منتقلی کیلئے مختلف سنٹراٹک میں قائم 

 فتح جنگ (نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکشن 37 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں جاری انتخابی فہرستوں کی نظرثانی ، اندراج و منتقلی کیلئے مختلف سنٹر قائم کر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک نور الخطاب نے چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الیکشن آفیسر سید ضیغم الطاف بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اندراج ، منتقلی کیلئے فارم نمبر 21 ، حذف کیلئے فارم نمبر 22 اور درستدگی کیلئے فارم نمبر 23 استعمال ہو گا شناختی کارڈ پر درج عارضی یا مستقل پتہ کے مطابق ووٹ اندراج و منتقل کرایا جا سکتا ہے سرکاری ملازمین الیکشن ایکٹ کی شق نمبر 27 کے تحت اپنا ووٹ مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ جہاں تعینات ہیں وہاں پر بھی اندراج کروا سکتے ہیں دفتر ضلعی الیکشن کمشنر اٹک کے علاوہ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر تحصیل سطح پر 6 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز مقرر کیے گئے ہیں جن کے دفاتر سے فارم وصول اور جمع کرائے جا سکتے ہیں  الیکشن آفیسر سید ضیغم الطاف نے تمام سیاسی ، سماجی اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اس قومی نوعیت کے کام میں بھرپور حصہ لیں ۔

ای پیپر دی نیشن