سیالکوٹ(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدرقیصر اقبال بریار نے برآمدی سامان کی ترسیل پر شپنگ کمپنیوں کی جانب سے آئے روز کرایوں میں اضافہ پر شدید تحفظات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی وبائی مرض کروناکے بعد مختلف ممالک کیلئے شپنگ لائنز کی طرف سے کارگو چارجز میں غیر ضروری اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو شپنگ کمپنیز نے اپنے کرایوں میں غیر ضروری اضافہ کر دیا دوسری طرف ان کی سروسز میں بھی نمایاں خرابی واقع ہو ئی ہے۔