لاہور (کامرس ڈیسک) رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز سٹاک مارکیٹ میں 161 پوائنٹس کا مندا ریکارڈ کیاگیا۔ منگل کے روز کاروبار کا آغاز مثبت اندازمیں ہوا اور46 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی بعدازاں مارکیٹ میں مندے کے بادل چھا گئے اور انڈیکس 161پوائنٹس گر گیا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 45ہزار728 پوائنٹس پر بند ہوا۔پیر کی نسبت کاروبار میں 0.35 فیصد کی تنزلی ہوئی جبکہ 25 کروڑ 63 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ دوسری جانب سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔
سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ،انڈیکس میں161پوائنٹس کمی
Feb 24, 2021