مری(نامہ نگار خصوصی ) برصغیر پا ک و ہند کی مشہور اور قدیم درسگاہ لا رنس کالج کی گورننگ باڈی کے رکن اور سابق ہیڈ بوائے ا نیس خان ستی 84 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ دنیا بھر میںپاکستان کا نام روشن کرنے والے عظیم’’ اولڈ گیلین‘ ‘ کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان س سیٹ لائٹ ٹائون راولپنڈی میں ادا کی گئی ۔اولڈ گیلین مرحوم انیس خان ستی وہ پاکستانی شخصیت ہیں جنہو ں نے 58 سال امریکہ میں گزارنے کے باو جو د وہاں کی شہریت قبول نہیں کی اور وہاں بڑے پیما نے پر فراہم کردہ سہو لتوں کو ٹھکرا کر اپنا مرنا جینا پاکستان کے ساتھ ہی استوار رکھا ۔انیس خا ن ستی 1978 میں اقوام متحدہ میں پا کستان کے وفد کی سربراہی کرتے رہے اور 1980 میں صدارتی ایلچی کے طور پر خدمات سر انجا م د یں۔انیس خان ستی مر حوم کی وفات پر ملک و بیرون مما لک میں آباد اولڈ گیلین رہنماؤں جنرل عنایت اللہ خا ن نیاز ی،ڈاکٹر محمد آصف،چوہدری محمد، فیصل نیاز ی، آغا زا ہد الہیٰ محمد علی قاضی،ایڈووکیٹ اسامہ عظیم چوہد ر ی ،نوشیروان عادل بنگش ودیگر نے اظہار تعزیت کیا۔