گھریلو ملازمین آجر کے پاس 4 برس مکمل کرلیں تو انہیں1 پوری تنخواہ ادا کرنا لازمی ہے،سعودی لیبر قانون

Feb 24, 2021 | 12:55

ویب ڈیسک

سعودی عرب کے قانون کے تحت گھریلو ملازمین آجر کے پاس چار برس مکمل کرلیتے ہیں تو انہیں ایک ماہ کی پوری تنخواہ ادا کرنا لازمی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق لیبرقانون کے تحت گھریلو ملازمین کوملنے والے حقوق کا تعین انہیں دی جانے والی آخری تنخواہ کے حساب سے کیا جائے گا جس میں تمام مراعات شامل ہوتی ہیں، اگر بنیادی تنخواہ 1500 ریال ہو اور دیگر اخراجات کی مد میں اسے ماہانہ 2000 ریال ادا کیے جاتے ہوں تو اسی حساب سے چار برس بعد اگر ملازمت ختم کرکے کارکن واپس جانے کا خواہشمند ہوتو اسے ایک ماہ کی پوری تنخواہ ادا کی جائے گی۔ سعودی عرب میں قانون کے مطابق معاہدہ ملازمت انتہائی اہم ہوتا ہے جسے کسی بھی مشکل صورتحال میں متعلقہ ادارے میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ ملازمت کا معاہدہ اس وقت کیا جاتا ہے جب کارکن اپنے ملک سے روانہ ہوتا ہے۔ ورک ایگریمنٹ غیر ملکی کارکنوں کے لیے محدود مدت کا ہوتا ہے جسے ہربرس تجدید کرانا ضروری ہے۔

مزیدخبریں